23 جون 2014 - 11:10
ایران کے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ مثبت

بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی رپورٹوں میں اس نکتے پر تاکید کی گئی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام، پرامن ہے۔

ابنا: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی رپورٹوں میں اس نکتے پر تاکید کی گئی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام، پرامن ہے۔ انھوں نے ایران کے جوہري پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کی حالیہ دو رپورٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مثبت طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ایران اور روس کے درمیان تعاون کے بارے میں بھی کہا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران اس سلسلے میں مذاکرات ہوئے ہیں اور دو نئے بجلی گھروں کے بارے میں مفاہمت بھی ہوگئی ہے جس کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے حکام آمادہ ہیں۔

.......

/169